ایشین گیمز کی تیاری کےلئے تربیتی کیمپ یکم رمضان المبارک سےمصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ یکم رمضان المبارک سےمصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4مرد اور تین منتحب شدہ خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میںمدینہ ظفر، فضاءظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔ ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk