ایشین گیمز کی تیاری، قومی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان تائیکو آنڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکو آنڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایونٹ کے لئے7کھلاڑیوں اور ایک افیشل کا انتحاب کیا ہے۔کھلاڑیوں میں3مرد اور3خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk