ایشین گیمز مینز ہاکی، پاکستان ملائیشیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جکارتہ۔ 26 اگست (اے پی پی) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گولز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، اعجاز احمد نے دو جبکہ مبشر علی اور محمد عرفان نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔ اتوار کو مینز ہاکی ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ملائیشیا کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk