ایشین گیمز مینز ہاکی، پاکستانی ٹیم چوتھے گروپ میچ میں کل ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی

جکارتہ۔25 اگست(اے پی پی) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم چوتھے گروپ میچ میں کل اتوار کو ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی، گرین شرٹس مسلسل تین فتوحات حاصل کر کے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور اس نے ابتدائی تینوں میچز میں کامیابیاں حاصل کیں، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ، دوسرے میچ میں اومان اور تیسرے میچ میں قازقستان کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا

Reference: http://urdu.app.com.pk