ایشین گیمز اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپوں کا الیکشن کے بعد دوبارہ آغاز

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون ایشین گیمز اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپس الیکشن کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے بتایا ہے کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کےلئے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ تین دن کےلئے بند کر دیئے تھے اب کیمپوں کا آغاز کے تین روز سے دوبارہ کر دیا گیا ہے یہ کیمپ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں لگائے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں اتھلیٹکس، بیس بال، ویٹ لفٹنگ، کبڈی ، کراٹے، باکسنگ، والی بال اور کلائمبنگ سپورٹس، لاہور میں جوجٹسو، ہینڈبال، ریسلنگ اور مینز سوئمنگ جبکہ کراچی میں ویمنز سوئمنگ شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk