ایشین کراٹے چیمپئن شپ کےلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا

راولپنڈی۔12 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گے، چیمپئن شپ آئندہ ماہ اردن میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان کی آٹھ رکنی مرد و خواتین ٹیم ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، یہ کھلاڑی مخلتف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے

Reference: http://urdu.app.com.pk