ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شرو ع

لاہور۔26 ستمبر(اے پی پی ) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شرو ع ہوگیا ‘ کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانے کے لیے انھیں مخصوص جسمانی ورزشیں کروائی گئیں جس کے بعد کھیل میں بہتری کے لیے پلیئرز کو پریکٹس بھی کروائی گئی۔ ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا‘ ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن بھارت سمیت ملائیشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان اور اومان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk