ایشین ٹیم اور پہلی ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چیمپئن شپس کی فاتح قومی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن اور پہلی ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی فاتح قومی ٹیم اتوار کی صبح واپس وطن پہنچ گئی۔ قومی کھلاڑیوں نے قطر میں منعقدہ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت کر بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا تھا، ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم اے نے روایتی حریف بھارت کی اے ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk