ایشیا کپ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی

لاہور۔5 ستمبر(اے پی پی ) ایشیا کپ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ کو بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا، کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی دو مختلف سیشنز میں بیٹنگ، باﺅلنگ، فیلڈنگ کی ٹریننگ کی، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کےلئے زور دیا جارہا ہے، کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ( کپتان ) فخر زمان، امام الحق، بابر زمان، شعیب ملک، حارث سہیل،آصف علی، حسن علی، شاداب خان، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد نواز، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ ایشیا کپ15 سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس کےلئے قومی کرکٹ ٹیم قذافی سٹیڈیم لاہور میں تیاری کر رہی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی۔ کوالیفائنگ مقابلے ان دنوں ملائشیا میں جاری ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk