ایشیا کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ، میزبان ملائیشیا، یو اے ای اور اومان کی فتوحات، نیپال اور ہانگ کانگ کو اپ سیٹ شکست

کوالالمپور ۔ 29 اگست (اے پی پی) ایشیا کپ کوالیفائر ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابتدائی روز میزبان ملائیشیا، یو اے ای اور اومان کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کیں، نیپال کو اپ سیٹ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو ملائیشیا میں شروع ہونے والے کوالیفائر ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47ویں اوور میں 161 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بابر حیات 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاوندیپ سنگھ اور سوہریل نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 42.5 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کیا، شفیق شریف 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، ندیم احمد نے 4 وکٹیں لیں، دوسرے میچ میں اومان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دے دی، نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 222 رنز بنائے

Reference: http://urdu.app.com.pk