ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ئ(ہفتہ سے) سے دبئی میں شروع ہوگا

دبئی ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءہفتہ سے دبئی میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کےلئے سرفراز احمد کی قیادت میں پہلے ہی دبئی موجود ہے اور ان دنوں پریکٹس سیشن میں مصروف ہے، انتظار کی گھڑیاں ختم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں ایک دن باقی، ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایشیا کپ کےلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں، پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن میں (آج ) جمعہ کو آخری دن ہوگا، پاکستانی ٹیم نے دبئی پہنچنے کے بعد مسلسل تین دن جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو پریکٹس کی اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانک کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ ا

Reference: http://urdu.app.com.pk