ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا

دبئی۔24 ستمبر(اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک دن آرام کے بعدمنگل کو سپر فور مرحلے کا ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ایشیا کپ میں ٹیموں کے درمیان زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ میں پیر کو کوئی میچ شیڈول نہیں تھا اور آرام کا دن تھا جبکہ منگل کو سپر فور مرحلے کا ایک میچ کھیلا جائے گا

Reference: http://urdu.app.com.pk