ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان کا ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر جاندار آغاز

دبئی۔ 16ستمبر (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں جاندار آغاز کیا، ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 37.1 اوورز میں 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس کے باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے ہانگ کانگ کے کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، عثمان خان نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 24ویں اوور میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا۔ امام الحق 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عثمان خان کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk