ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم (کل) ہانگ کانگ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

دبئی۔15 ستمبر(اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم (کل) اتوار کو ہانگ کانگ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ابتدائی میچ میں آج اتوار کو ہانگ کانگ کے مدمقابل ہو گی جبکہ گرین شرٹس دوسرا اور آخری میچ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، لیگ میچز ختم ہونے کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز 21 ستمبر سے ہو گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk