ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کریں گے، پی سی بی کا کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدام حوصلہ افزا ہے، عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بہتری آئے گی، سرفراز احمد

لاہور۔15 اگست(اے پی پی ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کریں گے، پی سی بی کا کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدام حوصلہ افزا ہے، عمران خان کے آنے سے ملکی کرکٹ میں بہتری آئے گی، یو اے ای کو کسی حد تک پاکستان کا ہوم گراﺅنڈ کہا جاسکتا ہے لیکن اپنے ملک میں کھیلنے کا جذبہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ فضل محمود انٹر کلب ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کھانے کے وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوم گراﺅنڈ پر ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے خلاف اور پی ایس ایل کے میچز کھیلے ہیں اس میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، اپنی عوام کے سامنے کھیل کر جو جذبہ ہوتا ہے وہ یو اے ای کی گراﺅنڈ میں نہیں ہوسکتا ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk