ایشیا کپ میں حصہ لینے والی 16رکنی کرکٹ ٹیم کا ڈیم فنڈکےلئے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لاہور۔10 ستمبر(اے پی پی )ایشیا کپ میں حصہ لینے والی 16رکنی کرکٹ ٹیم نے قائم کئے گئے بھاشا ڈیم فنڈکےلئے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ کی ٹیم میں 16کھلاڑی شامل ہیں اور ہر کھلاڑی نے ڈیم کی تعمیر کےلئے دو دو لاکھ روپے اور مجموعی طور پر ٹیم کی طرف سے 32 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ سرفراز احمد نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم بھاشا ڈیم بنانے کے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk