ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آغاز (کل) ہو گا،

ابوظہبی ۔ 20ستمبر (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا، پاکستان کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ سپر فور مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور چار ٹاپ ٹیموں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان نے شاندار کھیل کی بدولت ٹاپ فور میں جگہ بنا رکھی ہے، سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں

Reference: http://urdu.app.com.pk