ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی

ابوظہبی ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، گرین شرٹس نے 258 رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کیا، پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور پہلے ہی اوور میں اسے فخر زمان کا نقصان اٹھانا پڑا جو مسلسل دوسرے میچ میں رنز کا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے، اس موقع پر امام الحق اور بابر اعظم نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں 154 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، امام الحق80 اور بابر 66 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، شعیب ملک نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر افغانستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،

Reference: http://urdu.app.com.pk