ایشیا کپ، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ (کل) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں ہو گا

ابوظہبی ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ (کل) بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اسی میچ میں ایشیا کپ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہو گا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج بدھ کو سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk