ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی،

دبئی ۔ 19ستمبر (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 43.1 اوورز میں 162 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، بھنشور کمار نے امام الحق اور فخر زمان کو آﺅٹ کر کے گرین شرٹس پر دباﺅ بڑھا دیا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، روہت شرما نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، بھنشور کمار میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو کھیلے گئے ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستانی قائد سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، گرین شرٹس پہلے کھیلتے ہوئے 44ویں اوور میں 162 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پاکستانی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 3 کے سکور پر دونوں اوپنرز امام الحق اور فخر زمان آﺅٹ ہو گئے

Reference: http://urdu.app.com.pk