ایشیا بھر سے کام کرنیوالی نئی آئن لائن کمپنیوں میں پاکستان کی کس کمپنی کو شارٹ لسٹ کیا گیا؟گوگل نے اعلان کردیا

کراچی (این این آئی) گوگل کے مطابق ایشیا بھر سے 305 انٹرٹینمٹ ،فوڈ،ہیلتھ،ٹیکنالوجی، اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کام کرنے والی نئی آئن لائن کمپنیوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں سے صرف 10شارٹ لسٹ ہوئیں۔ پاکستان سے صرف ایک ہی کمپنی کو ’مرہم‘ کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ جو ملک بھر میں آئن لائن طبی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ آئن لائن طبی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’مرہم‘صارفین کو مختلف

امراض کے ماہر ڈاکٹرزکی گھر بیٹھے سروس فراہم کرتی ہے۔ ’مرہم‘ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد، کوئٹہ پشاور ،حیدرآبا د، لاڑکانہ، ڈیراغازی خان ، اور راولپنڈی سمیت پاکستان بھر میں صارفین کو گھر بیٹھے طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی سروس فراہم کرتی ہے۔ بلاشبہ یہ مرہم کے لئے قابلِ فخر مقام ہے۔ اس موقع پر مرہم کے بانی’احسان اِمام‘کا کہنا ہے:’مجھے بے حد خوشی ہے کہ مرہم پاکستان کی ایک بڑے سطح پر نمائندگی کررہا ہے۔

The post ایشیا بھر سے کام کرنیوالی نئی آئن لائن کمپنیوں میں پاکستان کی کس کمپنی کو شارٹ لسٹ کیا گیا؟گوگل نے اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.

Reference: http://javedch.com/healthنوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین صحت کے با رے ميں کسی بھی مضمون کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سےلازمي مشورہ لیں۔