ایشیئن گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس جاری

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے زیراہتمام ایشیئن گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ اینڈ ٹیکنکل) محمد اعظم ڈار کے مطابق اسلام آباد میں اتھلیٹکس، بیس بال، کبڈی، ویٹ لفٹنگ، کراٹے، کلا ئیمبنگس سپورٹس، تائیکوانڈو، باکسنگ اور والی بال، لاہور میں جوجٹسو، ریسلنگ اور سوئمنگ(مرد) جبکہ کراچی میں سوئمنگ (خواتین ) کھلاڑی تربیت کر رہی ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk