ایشیئن گیمز کی تیاری کےلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشیئن گیمز کی تیاری کےلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4 مرد اور تین خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں شامل مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فضہ ظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ ایشیئن گیمز 18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ میںایشیائی ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk