ایشیئن گیمزکےلئے دو رکنی قومی جوڈو ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والے ایشیئن گیمز کےلئے حتمی دو رکنی قومی جوڈو ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق ایشیئن گیمز 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شروع ہوںگے۔ گیمز میں جوڈو کا ایونٹ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کےلئے جن دو کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے ان میں شاہ حسین شاہ اور قیصر خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کےلئے شاہ حسین شاہ جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ قیصر خان یہاں پر تیاری میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن گیمز کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk