ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ، پی ایچ ایف نے تربیتی کیمپ کےلئے 31 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور۔24 ستمبر(اے پی پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کےلئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کےلئے 31 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا پانچواں ایڈیشن18تا 28 اکتوبر کو مسقط عمان میں ہوگا۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں کو کہا گہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں فوری رپورٹ کریں

Reference: http://urdu.app.com.pk