ایشیئن ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ کےلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشیئن ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگیا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 22 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں قراة العین، انعم سلام، کاشیہ آصف، نیاب رضیہ، سمبل زہرہ، یسرا شعیب، شبانہ معین، سکینہ شبیر، حنا رفیق، عاصمہ اکرم، بسمہ افزر، سونیا شاہ، دوہا، شیزین فاطمہ، عرشہ، زمنہ سلطانی، غنیہ، کرن، انشا فضل، آمنہ، حفصہ اور عصمنت شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk