ایشلے بارٹے نے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نوٹنگھم۔ 19 جون (اے پی پی) آسٹریلوی ٹینس سٹار ایشلے بارٹے نے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں میزبان کھلاڑی جوہانا کونٹا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ایشلے بارٹے نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کی جوہانا کونٹا کو 6-3، 3-6 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk