برمنگھم ۔ 30 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشمتل ایشز سیریز کی میزبانی کریگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کے علاوہ دو ٹور میچز بھی کھیلے جائینگے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت جو روٹ کرینگے جبکہ کینگروز کی قیادت ٹم پین کرینگے۔ آسٹریلوی ٹیم رواں سال ایشز سیریز کے دفاع کے لئے میدان میں اترے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here