اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلزہفتہ کو کھیلے جائینگے

ماسکو ۔ 6 جولائی (اے پی پی) اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز ہفتہ کو کھیلے جائینگے، اس سلسلے میں میگا ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ سویڈن کی ٹیم سے ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان روس کو کروشیا کا چیلنج درپیش ہوگا،

Reference: http://urdu.app.com.pk