اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہجمعہ سے شروع ہوگا، دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے

ماسکو ۔ 5 جولائی (اے پی پی) اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا، اس سلسلے میں دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے، پہلے کوارٹر فائنل میچ میں یوراگوئے کا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم کو پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کا چیلنج درپیش ہوگا،

Reference: http://urdu.app.com.pk