اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ منگل کو کھیلا جائیگا

ماسکو ۔ 9 جولائی (اے پی پی) اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہوگیا۔ سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، فرانس، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے لاسٹ فور میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنل مرحلے کا آغاز منگل کو فرانس اور بیلجیئم کے خلاف پہلے سیمی فائنل سے ہو گا، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں فرانس، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk