اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آئندہ دو دن کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا

ماسکو ۔ 3 جولائی (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آئندہ دو دن کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، 6 جولائی کو ٹاپ ایٹ مرحلے کے دو میچ کھیلے جائینگے، پہلا میچ یوراگوئے اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk