اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ءکا پری کوارٹر فائنل مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا

ماسکو ۔ 28 جون (اے پی پی)اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءاختتامی مرحلے کی طرف گامزن، جنوبی کوریا نے میگا ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا۔ فرانس، ارجنٹائن، برازیل، سپین میزبان روس، میکسیکو، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، کروشیا، ڈنمارک، یوروگوئے اور پرتگال کی ٹیمیں اب تک میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk