اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں (کل) مزید تین میچ کھیلے جائینگے

ماسکو ۔ 19 جون (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءمیں (کل) بدھ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں پرتگال اور مراکش کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں یوروگوئے اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا

Reference: http://urdu.app.com.pk