اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں (کل) تین میچ کھیلے جائینگے

ماسکو ۔ 14 جون (اے پی پی) جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام روس میں شروع ہونے والے اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 ءمیں (کل) جمعہ کو تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا میچ گروپ اے میں شامل مصر اور یورو گوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں مراکش اور ایران کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا اور تیسرا میچ بھی گروپ بی میں شامل پرتگال اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk