اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں (کل) تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

ماسکو ۔ 15 جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام روس میں جاری اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءمیں (کل) ہفتہ کو تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ سی میں شامل ٹیموں فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر پانچ بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں ارجنٹائن اور پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں پہنچنے والی آئس لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ سی میں شامل ٹیموں پیرو اور ڈنمارک کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk