اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں (آج) تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

ماسکو ۔ 18 جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام روس میں جاری اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءمیں (آج) منگل کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ اے میں شامل ٹیموں میزبان روس اور مصر کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ایچ کی ٹیموں کولمبیا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ بھی گروپ ایچ میں شامل ٹیموں پولینڈ اور سینی گال کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا ۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk