اکیسویں فیفا ورلڈکپ 2018ءکے دلچسپ ریکارڈز

ماسکو۔ 12 جولائی(اے پی پی)فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل مرحلے کے اختتام تک 61 میچوں میں 158 گول ہوچکے ہیں۔ ٹیم کے اعتبار سے سب سے زیادہ 14 گول بیلجیئم کی ٹیم نے مختلف ٹیموں کے خلاف کئے۔ روس کا دفاع سب سے موثر رہا۔ میگا ایونٹ کے دوران 209 کھلاڑیوں کو یلو اور 4 کو ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل تک 61 میچوں میں 158 گول سکور کئے گئے جن کا اوسط 2.6 ہے۔ بیلجیئم کی ٹیم نے سب سے زیادہ چودہ گول سکور کئے لیکن سیمی فائنل میں فرانس سے ہارنے پر وہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ روسی دفاع سب سے مضبوط روس کا دفاع سب سے موثر رہا ۔ میگا ایونٹ میں فائنل سے قبل تک کامیاب ترین گول کیپر میکسیکو کے گول کیپر گولیرمو اوچوا رہے انہوں نے 25 گول کے حوالے سے خطرناک حملوں کو روکا اور کامیاب ترین گول کیپر ثابت ہوئے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk