اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2-0 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سینٹ پیٹرزبرگ۔ 14 جولائی (اے پی پی)اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2-0 گولز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، میونائر اور ہیزرڈ نے گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔ روس میں جاری میگا ایونٹ میں ہفتہ کو سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، بیلجیئم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو 2-0 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی، میچ کے شروع میں ہی بیلجیئم کے میونائر نے شاندار گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی

Reference: http://urdu.app.com.pk