اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور۔7 مئی(اے پی پی ) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کو 7 وکٹوں سے مات دے دی۔ راوی جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔ محمد وقاص نے 105 اور علی خان نے 74 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے قاسم اکرم نے 3/51، انس رضا 2/44 اور راشد اقبال نے 2/37 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 25 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk