نیویارک ۔ 29 جولائی (اے پی پی) امریکا کی ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپئن دلیلا محمد نے 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اقوام متحدہ میں لووا کے دارالحکومت ڈسموینس میں جاری اولمپک چیمپئن شپ میں منعقد ہونے والی 400 میٹر رکاوٹوں کے دوڑ میں امریکی ایتھلیٹ دلیلا محمد نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ۔ امریکی ایتھلیٹ دلیلا محمد نے رکاوٹوں کے دوڑ میں اپنی تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ مقررہ فاصلہ 52 منٹ اور 20 سیکنڈز میں طے کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی بنا دیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply