انگلینڈ 28 برس بعد ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ماسکو۔ 7 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ 28 برس بعد ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں سویڈن کو 2-0 گولز سے شکست دی، انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 1990ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ہیری ماگوئر اور ڈیل ایلی نے گول سکورز کئے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن کو 2-0 گولز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk