انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے،سرفراز احمد

لارڈز۔27 مئی(اے پی پی )پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے، نوجوان کھلاڑی جس طرح پرفارم کر رہے ہیں وہ پلس پوائنٹ ہے، آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر سیریز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ لارڈز ٹیسٹ میں فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی قائد نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں پر اچھا پرفارم کیا، امید ہے کہ کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk