انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں فتح ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن ہے، سابق کرکٹرز

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شاندار فتح پر قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کے مقابلے میں ہماری ٹیم ناتجربہ کار تھی، کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے انگلش ٹیم کو آﺅٹ کلاس کیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس کی شاندار فتح پر سابق کرکٹرز بھی جھوم اٹھے، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن تھی، سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران انگلش ٹیم خاصی کمزور نظر آئی، میچ کی جیت میں پاکستان کے ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں فتح کیساتھ کلین سویپ کرنا چاہیے، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے چاہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk