لندن ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سیّد نہار عالم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست دیکر ایونٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ سیریز کے ابتدائی میچ کےلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نہار عالم نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراﺅنڈ کا ایڈوانٹیج ضرور ہوگا تاہم اس سے انکی ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ واضح رہے کہ فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز 5 سے 13 اگست تک انگلینڈ میں کھیلی جائیگی۔ پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریگی۔ اسی روز دوسرا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply