انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کا آغاز 10 اکتوبر سے کریگی

لندن ۔24 ستمبر(اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کا آغاز 10 اکتوبر سے کریگی۔ انگلش ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران پانچ ون ڈے، تین ٹیسٹ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، سرے بلے باز رورے برنز پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، انہیں سٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کک نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، جوئے ڈینلی اور اولی سٹون کی بھی پہلی بار سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk