انگلینڈ کا کھلاڑیوں کیلئے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

لندن ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کھلاڑیوں کیلئے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، آل راﺅنڈر ثام کیورن کو پہلی مرتبہ فہرست میں شامل کیا گیا جبکہ جوز بٹلر اور عادل رشید دونوں ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ کنٹریکٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ٹام کیورن کو انکریمنٹ کنٹریکٹ سے نوازا گیا۔ ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیسٹ میچز کیلئے 10 اور ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کیلئے 13 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیلئے کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں معین علی، جوروٹ، کرس ووکس، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوز بٹلر اور عادل رشید شامل ہیں

Reference: http://urdu.app.com.pk