انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

لندن ۔ 16 مئی (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کی قریباً 18 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ دسمبر 2016ءمیں ملک کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جبکہ آف سپنر ڈومنک بیس پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، انہیں جیک لیچ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، لیچ انجری کے باعث گرین شرٹس کے خلاف شیڈول سیریز سے دستبردار ہوئے تھے، معین علی اور جیمز ونس کو ڈراپ کر دیا گیا البتہ اوپننگ بیٹسمین مارک سٹونمین جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk