انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف مشن کلین سویپ مکمل

کولمبو ۔ 26 نومبر (اے پی پی) معین علی اور لیچ کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 42 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلی ۔ سری لنکن ٹم میچ کے چوتھے روز 327 رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 284 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ 82 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد کوسل مینڈس اور روشن سلوا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بناکر ٹیم کو جیت کی امید دلائی لیکن 184 کے مجموعی سکور پر مینڈس 86 رنز بناکر بدقسمتی سے رن آﺅٹ ہوگئے۔ انکی وکٹ ہی بریک تھرو ثابت ہوئی سلوا اور پشپاکمارا کی زمہ دارانہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ معین علی اور لیچ نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جونی بیئرسٹو کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بین فوکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk