لارڈز ۔ 14 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ءکی نئی عالمی چیمپئن بن گئی، انگلش ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی 44 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ووکس اور پلنکٹ نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی آخری گیند پر 241 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا، سپر اوور میں انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان 15 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنائے، سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا تاہم زیادہ باﺅنڈریز کی بنیاد پر انگلش ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply